ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایم پی حکومت بحران: شیوسینا لیڈر سنجے راوت بولے مہاراشٹر میں نہیں گھسے گامدھیہ پردیش کا وائرس

ایم پی حکومت بحران: شیوسینا لیڈر سنجے راوت بولے مہاراشٹر میں نہیں گھسے گامدھیہ پردیش کا وائرس

Wed, 11 Mar 2020 18:30:43    S.O. News Service

ممبئی،11/مارچ (آئی این ایس انڈیا)شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے بدھ کو بھروسہ دلایا کہ ان کی پارٹی کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت محفوظ ہے اور مدھیہ پردیش کا وائرس مغربی ریاستوں  میں داخل نہیں ہوگا۔

شیوسینا مہاراشٹر میں این سی پی اور کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت چلا رہی ہے۔ وہیں پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت گرنے کے دہانے پر ہے کیونکہ ریاست میں کانگریس کے 21 ممبران اسمبلی نے سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد منگل کو استعفی دے دیا۔

مدھیہ پردیش میں سیاسی واقعات کے درمیان راوت نے کہا کہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے لئے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔شیوسینا لیڈر نے ٹویٹ کیاکہ مدھیہ پردیش وائرس مہاراشٹر میں نہیں گھسے گا مہاراشٹر کااقتدار الگ ہے۔ 100 دن پہلے ایک مہم ناکام ہو گئی تھی۔ ماہا وکاس اگھاڑی نے بائی پاس سرجری کی اور مہاراشٹر کو بچایا۔ بتا دیں کانگریس کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے سربراہ نوجوان لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے منگل کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سندھیا کے ساتھ ہی ان کے حامی پارٹی کے 21 ممبران اسمبلی کے استعفیٰ سے ریاست کی کمل ناتھ حکومت پر بحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ سندھیا کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا جا سکتا ہے اور انہیں مرکزی وزیر بنایا جا سکتا ہے۔


 


Share: